نیٹو میں شمولیت،ترکیہ کا سویڈن کی حمایت کا اعلان

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) یوکرین پر روس کے حملے کے بعد فن لینڈ اور پھر سویڈن نے نیٹو میں شمولیت کا اعلان کیا تھا جس کی ترکی نے مخالفت کی تھی۔

فن لینڈ نے اپریل میں نیٹو میں شمولیت اختیار کی، جو اتحاد کا 31 واں ملک بن گیا، لیکن ترکی نے سویڈن کے الحاق کی مخالفت جاری رکھی، سویڈن پر کرد عسکریت پسندوں کی حمایت کا الزام لگایا۔

لیتھوانیا میں نیٹو کانفرنس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان، سویڈن کے وزیراعظم اور نیٹو کے جنرل سیکرٹری جینز اسٹولٹن برگ کے درمیان ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ ترک صدر رجب طیب اردوان نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت پر رضامندی کا اظہار کیا ہے اور وہ اس معاملے کو ترک پارلیمنٹ میں توثیق کے لیے پیش کریں گے۔

اس سے قبل لتھوانیا جانے سے قبل ترک صدر رجب طیب ایردوان نے نیٹو کی رکنیت کے لیے سویڈن کی حمایت کے بدلے ترکی کو یورپی یونین میں شامل ہونے کی شرط رکھی تھی۔امریکہ نے نیٹو میں سویڈن کے الحاق کی حمایت کے ترکی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔دوسری جانب ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ سویڈن نے ترکی کی سلامتی اور دہشت گردی کے خدشات، یورپی کسٹمز یونین کی توسیع اور یورپی یونین میں شمولیت کے عمل میں تعاون کا وعدہ کیا ہے۔ترکی کی حمایت کے بعد سویڈن کی نیٹو میں جلد شمولیت کا امکان بڑھ گیا ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com