اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )صوبائی دارالحکومت کے علاقے بھاٹی گیٹ میں واقع مکان میں آگ لگنے سے 10 افراد زندہ جل گئے
ذرائع کے مطابق بھاٹی گیٹ کے محلہ سمیاں میں ایک گھر میں ریفریجریٹر سے منسلک سٹیبلائزر میں آگ بھڑک اٹھی جس نے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق گھر میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی تاہم واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
اندوہناک واقعہ پرعلاقے میں سوگ کا سا سماں ہے اہل محلہ بھی شدید پریشان ہیں ریسکیو ٹیمیں اور آگ جلانے والا عملہ اپنے کام میں مصروف جبکہ لاشوں کوہسپتال منتقل کردیا گیا ہے آگ لگنے سے دس افراد زندگی کی بازی ہار گئے ہیں پولیس بھی موقع پرپہنچی اور اپنی قانونی کارروائی کی