پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف کی تیاریاں بنیادی طور پر مکمل ہیں،بلوم برگ

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )بلومبرگ نے کہا ہے کہ پاکستان بحرانوں سے نکلنے کے قریب ہے۔تفصیلات کے مطابق بلوم برگ نے کہا ہے کہ 3 ارب ڈالر کا بیل آؤٹ منظوری کے پہلے مراحل سے گزر چکا ہے، پاکستان بحران سے نکلنے کے قریب ہے، پاکستان کو بحران سے نکالنے کے لیے آئی ایم ایف کی تیاریاں بنیادی طور پر مکمل ہیں۔

بلومبرگ نے مزید کہا ہے کہ پیکیج کی منظوری 9 ماہ کے لیے دی جارہی ہے، اس منظوری کی بنیاد پر پاکستان کے لیے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل جائے گا۔ پاکستان کے لیے فنڈنگ ​​کا ماحول پہلے سے بہتر ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی فچ کی ریٹنگ پہلے ہی اپ گریڈ کر دی گئی ہے جس سے بانڈز کے اجراء میں آسانی ہو گی۔ یہ بانڈز رواں ہفتے شروع کیے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ سعودی عرب سے دو ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی ہیں، وزیراعظم شہباز شریف کی حکومت نے بیل آؤٹ کے لیے آئی ایم ایف سے خصوصی درخواست کی تھی۔
بلومبرگ نے یہ بھی کہا ہے کہ بیل آؤٹ پیکج ابتدائی طور پر آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ایجنڈے میں شامل نہیں تھا، اکتوبر میں ہونے والے انتخابات سے قبل مزید بحران کا خدشہ ہے۔ اس کو پورا کرنے کے لیے ٹیکسوں اور توانائی کے نرخوں میں اضافہ کیا گیا ہے اور وفاقی اخراجات میں بھی کمی کی گئی ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com