139
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ ایک سال کے مقدمات کے اعداد و شمار جاری کر دیے جس کے مطابق 10 سال میں پہلی مرتبہ زیر التوا مقدمات میں کمی ہوئی۔
سپریم کورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال میں کل 22843 مقدمات نمٹائے گئے، سپریم کورٹ میں گزشتہ ایک سال میں 20707 مقدمات درج ہوئے، 2 فروری 2022 کو زیر التوا مقدمات کی تعداد 54706 تھی، فروری کو 1، 2023 کو کیسز کی تعداد 52590 تک پہنچ گئی۔
اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی مجموعی تعداد میں 2116 مقدمات کی کمی ہوئی، گزشتہ 10 سال میں پہلی مرتبہ مقدمات کی تعداد میں کمی ہوئی، 2013 کے بعد سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہوا۔
دسمبر 2022 میں پہلی بار کیسز کی تعداد میں 1722 کی کمی ہوئی، چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے بنچ کے سربراہ کی حیثیت سے 243 دنوں میں 8796 کیسز نمٹائے۔
بیان کے مطابق جسٹس اعجاز الحسن نے 247 دنوں میں 4664 مقدمات، جسٹس سردار طارق مسعود نے 158 دنوں میں 3126 اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے 188 دنوں میں 1323 مقدمات نمٹائے۔