اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایک ارب ڈالر پاکستان کو منتقل کیے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ متحدہ عرب امارات نے اسٹیٹ بینک اکاؤنٹ میں رقم جمع کرادی ہے اور ان کی جانب سے ایک ارب ڈالر کی تصدیق کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعظم شہباز شریف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور پاکستانی عوام کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی قیادت کے مشکور ہیں۔
سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں،اسحاق ڈار
اسحاق ڈار نے کہا کہ سعودی عرب اور یو اے ای سے 3 ارب ڈالر آئے ہیں، اس سے ہمارے اسٹیٹ بینک کے ذخائر بہتر ہوں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب نے اسٹیٹ بینک میں 2 ارب ڈالر جمع کرائے تھے۔
واضح رہے کہ وزارت خزانہ اور آئی ایم ایف کے درمیان بیرونی فنانسنگ کا معاملہ طے پا گیا ہے۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے وزارت خزانہ کی جانب سے بھیجے گئے 8.2 بلین ڈالر کے فنانسنگ گیپ پلان کو قبول کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان کو آئی ایم ایف، ورلڈ بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک، چین، سعودی عرب اور یو اے ای سے فنانسنگ حاصل کرنی ہے جب کہ رواں مالی سال کے دوران چین سے 3.5 ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ نے پاکستان کو 3 ارب ڈالر قرض دینے کی منظوری دے دیدی
وزارت خزانہ کے پلان کے مطابق سعودی عرب سے 2 ارب ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جانی تھی۔
اس کے علاوہ متحدہ عرب امارات سے ایک ارب ڈالر، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 500 ملین ڈالر اور ورلڈ بینک سے 500 ملین ڈالر کی فنانسنگ حاصل کی جانی ہے۔