مون سون کا دوسرا سپیل،آج سے 17 جولائی تک بارش برسنے کی پیش گوئی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مغربی ہوائیں ملک کے ساحلی علاقوں میں داخل ہو گئی ہیں جس کے باعث مون سون بارشوں کا دوسرا سپیل برسنے کو تیار ہے۔

محکمہ موسمیات نے 13 سے 17 جولائی تک مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور اس حوالے سے الرٹ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پنجاب کا موسم آئندہ چند روز تک بہتر ہونے کا امکان ہے، مون سون بارشوں کے دوسرے سپیل سے گرمی کی شدت میں کمی آئے گی۔
دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں 20 سے 21 جولائی کے بعد تیز بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری، کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جنوب مغرب سے 22 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com