گلگت سے پی ٹی آئی حکومت ختم، حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے

 

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )پی ٹی آئی فارورڈ بلاک کے حاجی گلبر خان گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ منتخب ہو گئے۔پی ٹی آئی کے ہم خیال گروپ نے رات گئے پریس کانفرنس میں الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا جس کے بعد حاجی گلبر واحد امیدوار رہ گئے تھے۔

پی ٹی آئی کو بڑا جھٹکا، گلگت کے وزیر اعلیٰ جعلی ڈگری کیس میں نااہل ہوگئے

حاجی گلبرخان کو مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کی حمایت حاصل تھی، انہیں گلگت بلتستان اسمبلی کے آج کے اجلاس میں موجود 19 ارکان نے ووٹ دیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعلیٰ خالد خورشید کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے بعد گلگت بلتستان اسمبلی کے اراکین کی تعداد 32 ہوگئی تھی۔

واضح رہے کہ چیف کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ جی بی خالد خورشید کو جعلی ڈگری کیس میں نااہل قرار دیا تھا

تحریک انصاف نے راجہ اعظم کو گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ نامزد کر دیا

نئے وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان کے سیاسی کیرئیر پر ایک نظر

حاجی گلبرخان کا تعلق گلگت بلتستان کے ضلع دیامر سے ہے، وہ نومبر 2009 کے انتخابات میں جے یو آئی ف کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے، وہ 2009 میں پیپلز پارٹی کی مخلوط حکومت میں وزیر صحت رہے، حاجی گلبرخان کو 2015 میں مسلم لیگ ن کی جانب سے امیدوار نامزد کیا گیا تھا

حاجی گلبر خان پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر 2020 کے الیکشن جیت کر وزیر صحت بن گئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com