چیٹ جی پی ٹی کا مقابلہ،ایلون مسک نے اپنی AI کمپنی قائم کر لی

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )  ٹیسلا سمیت متعدد کمپنیوں کے مالک ایلون مسک اپنے حیرت انگیز منصوبوں جیسے کہ انسانوں کو مریخ پر لے جانا، ٹوئٹر یا دیگر تبدیل کرنے کے لیے جانے جاتے ہیں، اب وہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے شعبے کو تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

اس مقصد کے لیے ایلون مسک نے ایک AI کمپنی XAI (xAI) قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ایلون مسک نے ایک ٹویٹ میں اس کمپنی کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس کمپنی کا مقصد حقیقت کو سمجھنا ہے۔کمپنی کی ویب سائٹ کے مطابق ایلون مسک سمیت 12 افراد کی ٹیم اس کا انتظام کرے گی۔ویب سائٹ نے بتایا کہ یہ تمام افراد اوپن اے آئی، ڈیپ مائنڈ، گوگل ریسرچ، مائیکروسافٹ ریسرچ اور ٹیسلا جیسی کمپنیوں میں کام کر چکے ہیں، تاہم اس وقت کمپنی کے حوالے سے مزید تفصیلات ظاہر نہیں کی گئیں۔تاہم ایلون مسک سمیت کمپنی کے اہلکار 14 جولائی کو ٹوئٹر اسپیسز پر عوام سے بات کریں گے، جس کے دوران کمپنی کے اہداف کے بارے میں تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ایلون مسک ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کی جانی والی شخصیت قرار

ایلون مسک کا اے آئی سسٹمز کی مزید ترقی کو روکنے کا مطالبہ،واضح رہے کہ ایلون مسک طویل عرصے سے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دے رہے ہیں۔ ایلون مسک نے AI ماڈلز جیسے ChatGPT4 (اوپن اے آئی کے چیٹ بوٹ کا ایک نیا ورژن) پر تشویش کا اظہار کیا ہے جو ان کے بقول گمراہ کن تفصیلات کے پھیلاؤ کا باعث بن سکتے ہیں۔مارچ 2023 میں ایلون مسک نے 1800 افراد کے ساتھ ایک کھلے خط پر دستخط کیے جس میں کہا گیا تھا کہ اے آئی کے شعبے میں تحقیق کو 6 ماہ کے لیے روک دیا جائے گا۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com