اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)انتخابی اصلاحات میں سیاسی جماعتوں پر پابندی کو ایجنڈے سے نکال دیا گیا۔وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ انتخابی اصلاحات کا 99 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے، جن نکات پر اتفاق نہیں ہوا ان پر بھی اتفاق ہو گیا ہے۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ایک دو معاملات پر تحفظات کا اظہار کیا، جنہیں مل کر حل کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انتخابی اصلاحات کا اجلاس سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین انتخابی اصلاحات ایاز صادق نے کہا کہ انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیٹی کی سفارشات کو آئندہ ہفتے حتمی شکل دی جائے گی۔
سردار ایاز صادق نے کہا کہ سیاسی جماعت پر پابندی کی کوئی تجویز زیر غور نہیں، اجلاس میں صرف انتخابی اصلاحات کے طریقہ کار پر بات ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا کام انتخابی اصلاحات کرنا ہے سیاسی جماعتوں پر پابندی لگانا نہیں۔ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں انتخابات سے متعلق متنازع فیصلوں کو درست کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وہ راشد شفیق کی انتخابی مہم میں جایا کرتے تھے۔