171
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)استحکام پاکستان پارٹی کی الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں۔الیکشن عقاب کے نشان پرلڑے گی ،استحکام پاکستان پارٹی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے مطابق استحکام پاکستان پارٹی عقاب کے نشان پر انتخابات میں اترے گی، اس حوالے سے رواں ہفتے الیکشن کمیشن میں درخواست جمع کرائی جائے گی۔
ہمارا منشور عام آدمی کےمسائل حل کرنا،غربت اور مہنگائی کا خاتمہ ہے،استحکام پاکستان پارٹی
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ استحکام پاکستان انتخابی نشان کے لیے رجسٹریشن کے ساتھ ہی درخواست دیں گے۔
یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے لیے انتخابی نشانات کے حصول کے لیے اہل سیاسی جماعتوں سے درخواستیں طلب کی ہیں۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق الاٹ کردہ انتخابی نشانات میں سے ایک کے حصول کے لیے پارٹی سربراہ کے دستخط والی درخواستیں 19 جولائی تک جمع کرائی جائیں۔