9 مئی کے واقعات ،عمران خان کے جے آئی ٹی کو دئیے گئے جوابات کی تفصیلات سامنے آگئیں ،

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیسز میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کے سامنے پیش ہونے کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 9 مئی سے متعلق سوالات کیے، جے آئی ٹی میں ایک ڈی آئی جی، ایک ایس ایس پی اور 4 ایس پیز شامل تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی ایک گھنٹے تک اندر رہے

ذرائع کے مطابق جے آئی ٹی ارکان نے پی ٹی آئی چیئرمین سے کہا کہ ہم آپ سے صرف پیشہ ورانہ سوالات کریں گے۔
جے آئی ٹی کی جانب سے چیئرمین پی ٹی آئی سے سوال کیا گیا کہ 9 مئی کو ملک بھر میں جو کچھ ہوا، ٹارگٹ اور واقعے کا طریقہ کار ایک ہی تھا، اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ نے کارکنوں کو اکسایا اور احکامات دیئے، کیا یہ منصوبہ بندی تھی یا اتفاق؟ جس پر چیئرمین پی ٹی آئی نے جواب دیا کہ میں نے کسی سے کچھ نہیں کہا، سب اپنی مرضی سے مختلف جگہوں پر گئے، جو کچھ ہوا اس میں کوئی پلاننگ نہیں تھی۔
جے آئی ٹی نے چیئرمین پی ٹی آئی کو مختلف ویڈیوز اور تصاویر بھی دکھائیں لیکن انہوں نے ماننے سے انکار کردیا اور کہا کہ یہ میرے لوگ نہیں ہیں۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ واپس آئیں گے آپ کو تمام کارروائیوں کا جواب دینا ہوگا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی گزشتہ روز 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کرنے والی جے آئی ٹی کے سامنے پہلی بار پیش ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com