بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا گردشی قرضوں کی وجہ سے ہماری ضرورت ہے، وزیراعظم

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)بجلی کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تو ہے ہی گردشی قرض بھی ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ ٹیکسز کی بھرمار ہے،شہباز شریف

 لاہور: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے بجلی کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑ رہا ہے، بجلی مہنگی کرنا  آئی ایم ایف کی شرط ہے مگر گردشی قرضوں کی وجہ سے ہماری ضرورت بھی ہے۔ لاہور میں تاجروں اور صنتکاروں سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری سے بھی نقصان کا سامنا ہے، بجلی کی مد میں لائن اورٹرانسمیشن لاسز ہیں ٹیکس ادا نہیں کریں گے تو پھر مزید ٹیکس نہ لگائیں تو کیا کریں؟

انہوں نے کہا کہ 3 ارب جو ماضی میں دیا گیا ایس ایم ایز کو کیوں نہیں دیا گیا؟ بجلی کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کا مطالبہ تو ہے ہی گردشی قرض بھی ہے، تسلیم کرتا ہوں کہ ٹیکسز کی بھرمار ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے میں سب نے حصہ ڈالا، چین نے گزشتہ 3 سے 4 ماہ میں 5 ارب ڈالر دیے ہیں، امریکی وزیر خارجہ نے بھی آئی ایم ایف سے معاہدے کا خیر مقدم کیا، پاکستان کا ڈیفالٹ سے بچنا کامیابی ہے لیکن پروگرام کی بحالی کامیابی نہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ گزشتہ حکومت کے غلط فیصلوں سے معیشت کو نقصان ہوا، سیاسی مفادات کی خاطر ملکی مفاد کو داؤ پر لگایا گیا، ہماری حکومت کے 15 ماہ امریکا سے تعلقات صحیح کرنے میں ہی لگ گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو سنجیدگی سے لینا اور فائدہ اٹھانا ہوگا، پی ٹی آئی کی حکومت جیسے آئی تھی سب کو معلوم ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اقتدار میں اپوزیشن کےساتھ ظلم کیا تھا

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صنعت و تجارت کو سہولیات دینا حکومت کا فرض ہے، آج ہمیں مشکلات کا سامنا ہے، سابق حکومت کی ناعاقبت اندیشی کی وجہ سے امریکا سے تعلقات کو نقصان پہنچا، سابق حکومت نے امریکا کے ساتھ تعلقات کو کاری ضرب لگائی۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com