213
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )برطانوی وزیراعظم رشی سونک نے ویزا فیس میں اچانک 20 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق وزیر اعظم رشی سونک نے اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کے مطابق فیس میں اضافے کا اطلاق وزٹ ویزا، ورک پرمٹ اور اسٹوڈنٹ ویزا سمیت تمام قسم کے ویزوں پر ہوگا۔
یہ خبر بھی پڑھیں
انہوں نے کہا کہ تارکین وطن کے لیے ہیلتھ سرچارج میں بھی اضافہ کیا گیا ہے، رقم 624 پاؤنڈز سے بڑھا کر ایک ہزار 35 پاؤنڈ سالانہ کر دی گئی ہے۔
رشی سونک نے کہا کہ ہیلتھ سرچارج میں طلباء اور بچوں کے لیے رعایتی ہیلتھ سرچارج 776 پاؤنڈ سالانہ ہوگا، اضافے سے برطانوی حکومت کو اربوں پاؤنڈز ملیں گے۔