اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سعودی عرب میں دو شہریوں کو موت کی سزا سنادی گئی۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دو سعودی شہریوں کو سزائے موت سنائی گئی ہے۔
سعودی وزارت داخلہ کے مطابق دونوں شہریوں نے ملک میں بدامنی پھیلانے کے لیے اسلحہ بھی جمع کیا تھا۔ اس سے قبل سعودی عرب میں امام بارگاہ میں دھماکے میں ملوث 5 ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی ۔سعودی وزارت داخلہ کے مطابق سزائے موت پانے والوں میں چار سعودی اور ایک مصری شہری بھی شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں
سعودی عرب ،امام بارگاہ میں دھماکے ، 5 ملزمان کو سزائے موت
وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ سزائے موت پانے والوں پر دہشت گرد تنظیم سے تعلق، زمین میں فسادات، عبادت گاہوں پر حملے اور دھماکے کرنے، سیکیورٹی اہلکاروں پر گولیاں چلانے اور بے گناہ لوگوں کو بے دردی سے قتل کرنے کے الزامات تھے۔وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ جن ملزمان کو سزائے موت سنائی گئی تھی، انہوں نے جنوری 2016 میں سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحساء میں ایک مسجد میں خودکش بم حملہ اور فائرنگ کی تھی جس میں 5 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔وزارت داخلہ کے مطابق سنگین الزامات ثابت ہونے پر عدالت نے ملزم کو سزائے موت سنائی اور ملزم کی پھانسی مشرقی صوبے میں عمل میں لائی گئی۔