375
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پی آئی اے کے فضائی میزبان کو کینیڈا کے ہوٹل میں روم سروس لیڈی کے ساتھ نامناسب رویے پر ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سینئر فلائٹ اسٹیورڈ محمد ادریس خان کی جانب سے مبینہ جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کی شکایت پر ہوٹل انتظامیہ نے پولیس کو طلب کیا تھا، کینیڈین پولیس نے فوری طور پر سینئر فلائٹ اسٹیورڈ کو کچھ دیر کے لیے حراست میں لے لیا۔ ہوٹل چھوڑنے کو کہا جب کہ محمد ادریس کو ہوٹل انتظامیہ نے مستقبل کے لیے مبینہ طور پر بلیک لسٹ کر دیا۔.
کینیڈا میں ایئرلائن کے کنٹری منیجر نے واقعے کی ای میل موصول ہونے کے بعد سٹیورڈ کو فوری طور پر معطل کرنے کا حکم دیا اور محمد ادریس خان کی معطلی کے ساتھ ساتھ کینیڈا جانے والی پروازوں میں پوسٹنگ پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔
پی آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ محمد ادریس خان 7 جولائی کو پی آئی اے کی پرواز پی کے 781 کے ذریعے اسلام آباد سے ٹورنٹو پہنچے تھے تاہم سٹیورڈ کی گرفتاری اور تھانے لے جانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ادریس خان کو شکایت پر معطل کیا گیا تھا۔