اردوورلڈ کینیڈا( ویب نیوز )پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بنانے کا اعلان کردیا۔ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان، سابق رکن قومی اسمبلی شوکت علی اور سابق وزیر اشتیاق ارمڑ نے بھی پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویز خٹک نے کئی سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز کو پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
پرویز خٹک اپنی پارٹی کانام پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز رکھیں گے،جھنڈے کا انتخاب بھی کرلیا
پرویز خٹک نے دعویٰ کیا ہے کہ 50 سابق ایم پی ایز اور ایم این ایز ان سے رابطے میں ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پرویزخٹک نے خیبرپختونخوا کے 13 سابق ارکان اسمبلی سے رابطہ کیا جن میں سے 6 نے معذرت کر لی۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے سابق رہنما فواد چوہدری سے بھی رابطہ کیا۔
سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر ہشام انعام اللہ سے ملاقات کی ہے اور انہیں اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق پرویز خٹک کے بلانے پر ہشام انعام اللہ نے کہا کہ آپ مجھے پی ٹی آئی میں لائے، بعد میں آپ نے مجھے سپورٹ نہیں کیا، اس پر پرویز خٹک نے کہا کہ مجھے سائیڈ لائن کیا گیا، میرے ساتھ بھی کچھ برا ہوا۔
سانحہ 9 مئی کی مذمت
ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے سانحہ 9 مئی جیسے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب پاکستان کے وجود کی وجہ سے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا سے تحریک انصاف کا مکمل خاتمہ ہو چکا ہے۔