اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)ملک کے سیاسی افق پر نمودار ہونے والی نئی سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
تحریک انصاف کے پارلیمنٹیرین پرویزخٹک نے محمود خان اور ان کے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پارٹی کی تشکیل کے بعد ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے تحریک انصاف پارلیمنٹرین کی بنیاد ہم خیال سابق اراکین کی مشاورت کے بعد رکھی۔
پرویز خٹک نے پی ٹی آئی پارلیمنٹرین بنالی،سابق ممبران اسمبلی کو شمولیت کی دعوت
انہوں نے کہا کہ ہم اپنی پارٹی کے منشور اور جھنڈے کے بارے میں اعلان بعد میں کریں گے تاہم ہمارا منشور پاکستان اور صوبے کے مفاد میں ہوگا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہم نے دو بار اس صوبے پر حکومت کی اور خیبرپختونخوا کی خدمت کی پوری کوشش کی، ہم نے خیبرپختونخوا میں ہیلتھ کارڈ، سوات موٹروے، بی آر ٹی بنایا، جنگلات بچائے اور بلین ٹری سونامی پروگرام شروع کیا۔
انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے تین چار بار الیکشن کا موقع کیوں گنوایا، یہ بات سامنے آنے پر سب حیران رہ جائیں گے۔ پرویز خٹک نے مزید کہا کہ ہمیں انتشار کی سیاست نہیں جمہوریت کا راستہ اپنانا ہے، تحریک انصاف نے الیکشن کیوں نہیں مانے اور وقت ضائع کیا، یہ بہت بڑا راز ہے اور جس دن یہ راز کھل جائے گا عوام جان جائیں گے . پی ٹی آئی کا اصل پروگرام کیا تھا؟
پرویز خٹک نے دعویٰ کیا کہ ہمارے ساتھ پی ٹی آئی کے 57 ارکان ہیں