408
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )امور حرم کی عوامی صدارت کے نمائندے کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف موومنٹ اینڈ لاجسٹک سروسز ایجنسی نے غلاف کعبہ کو تبدیل کرنے اور غلاف کو شاہ عبدالعزیز کمپلیکس سے ٹرکوں کے ذریعے مسجد حرام منتقل کرنے کی تیاری مکمل کر لی ہے۔
غلاف کعبہ کو ٹرکوں کے ذریعے پہنچانے کے انتظامات کیے گئے ہیں جن پر حفاظتی اقدامات کے ساتھ غلاف لدا ہوا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں
نیا غلاف کعبہ کس نے تیار کیا اس میں کتنا سونا،چاندی استعمال ہوا ؟
غلاف کے مختلف حصوں کو ٹرکوں پر لوڈ کیا جائے گا، جس کے بعد انہیں مسجد حرام لے جایا جائے گا۔ٹرانسپورٹ کے بیڑے کو جراثیم سے پاک کر دیا گیا ہے اور مرکزی گاڑی کے ساتھ ایک اضافی گاڑی بھی رکھی گئی ہے۔ ایک موبائل ورکشاپ بھی اس عمل کا حصہ ہے، جسے تکنیکی عملے کی مدد حاصل ہے۔ کنگ عبدالعزیز کمپلیکس کے ہیڈ کوارٹر سے درزیوں ا کے لیے دو بسیں تیار کی گئی ہیں۔