اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سائفر معاملہ ،لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف کرپشن کیس کی وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی تحقیقات سے متعلق جاری حکم امتناعی واپس لے لیا۔
سائفر کی تحقیقات سے متعلق وفاقی حکومت کے حکم امتناعی کو ختم کرنے کی علیحدہ درخواست منظور کرتے ہوئے ایف آئی اے کو سائفر کیس کی تحقیقات کی اجازت دے دی گئی۔
جسٹس علی باقر نجفی نے وفاقی حکومت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے سائفر انویسٹی گیشن پر جاری حکم امتناعی واپس لے لیا۔واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے امریکا میں پاکستانی سفیر کے پیغامات یا سائفرز کی بنیاد پر اپنی حکومت کے خلاف سازش کا بیانیہ تیار کیا تھا۔
عمران خان اور ان کے سابق سیکرٹری کے اعظم خان کی سائفر سے متعلق آڈیو لیک ہونے کے بعد وفاقی کابینہ نے معاملے کی تحقیقات ایف آئی اے کو سونپ دی۔
ایف آئی اے نے سابق وزیراعظم عمران خان کو تحقیقات کے سلسلے میں طلب کیا تھا جس کے خلاف انہوں نے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر کے حکم امتناعی حاصل کر لیا۔
وفاقی حکومت نے حکم امتناعی اٹھانے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں متفرق درخواست دائر کی تھی جسے آج منظور کرلیا گیا ہے۔