291
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) مڈل آرڈر بلے باز سعود شکیل نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ میں منفرد اعزاز حاصل کرتے ہوئے ماضی کے مقبول کرکٹر جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔
سعود شکیل اپنے کیریئر کی پہلی 11 ٹیسٹ اننگز میں پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں
گال ٹیسٹ کا تیسرا دن: سعود شکیل کے 150 رنز مکمل،پاکستان کو 66 رنز کی برتری
سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں اپنا 141 واں رنز بنا کر عبداللہ شفیق اور جاوید میانداد کو پیچھے چھوڑ دیا۔عبداللہ شفیق نے پہلی 11 اننگز میں 720 رنز بنائے جبکہ جاوید میانداد نے اپنے کیرئیر کی پہلی 11 اننگز میں 654 رنز بنائے۔