302
اردو ورلڈ کینیڈا ( و یب نیوز ) سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں محرم کا چاند نظر آگیا ہے
جس کے مطابق آج سے نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز ہوگیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، شام، عراق، اردن، عمان اور مراکش میں بھی نئے اسلامی سال 1445 ہجری کا آغاز آج بدھ 19 جولائی 2023 سے ہو رہا ہے ، محرم کے آغاز کی تصدیق کرتے ہوئے، سعودی عرب کے سرکاری حرمین نے بھی 9 سے 15 محرم تک روزہ رکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔واضح رہے کہ بھارت، پاکستان اور بنگلہ دیش میں نئے اسلامی سال کا آغاز جمعرات 20 جولائی کو ہوگا جب کہ 29 جولائی کو یوم عاشور ہوگا۔