243
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) پاکستان کرکٹ ٹیم کی بلے باز عائشہ نسیم نے اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے کرکٹ چھوڑنے کا اعلان کردیا۔
ورلڈ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کپ 2023 میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی 18 سالہ عائشہ نسیم نے اپنے کرکٹ کیریئر کے عروج پر کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے مذہبی زندگی گزارنے کا فیصلہ کیا ہے اور انہوں نے کرکٹ بورڈ کو بھی اپنے فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے۔
انٹر ویمن کرکٹر عائشہ نسیم نے پی سی بی کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی زندگی اسلام کے مطابق گزارنا چاہتی ہیں، عائشہ نسیم نے اسلام کے مطابق زندگی گزارنے کے لیے کھیل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا ہے۔18 سالہ عائشہ نسیم نے 4 ون ڈے اور 30 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی اور پاکستان ویمن ٹیم کی بہترین ہٹرز میں سے ایک تھیں۔ عائشہ نے 2020 میں پاکستان کے لیے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا۔دوسری جانب پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ عائشہ نسیم کی مذہبی بنیادوں پر کرکٹ چھوڑنے کی باتیں درست نہیں۔