348
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) امریکا نے بھارتی ریاست منی پور میں خواتین کو برہنہ کیے جانے کے واقعے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منی پور میں 2 خواتین کو برہنہ کرنے کا واقعہ ہولناک اور سفاکانہ ہے۔ متاثرین کے ساتھ ہمدردی ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ہندوستانی حکام پر زور دیا گیا ہے کہ وہ تمام عبادت گاہوں، گروپوں اور گھروں کو سیکورٹی فراہم کریں اور انسانی ضروریات کو پورا کریں۔ ہم منی پور واقعے کے پرامن اور جامع حل کی حمایت کرتے ہیں۔منی پور میں مئی کے مہینے میں 2 مسیحی خواتین کو برہنہ کرکے پریڈ کیے جانے کے افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی۔ منی پور میں جب سے ریاست کے عیسائی کوکی آبادی والے علاقے میں حکومتی سرپرستی میں اراضی کی خریداری کی اجازت اور ہندوؤں کے لیے خصوصی حیثیت کے خلاف مظاہرے شروع ہوئے تب سے پرتشدد فسادات جاری ہیں۔