سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری روک دی

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)سپریم کورٹ نے وکیل قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری روک دی ،کوئٹہ میں وکیل عبدالرزاق شر کے قتل کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی نامزدگی کے خلاف اپیل پر سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری 9 اگست تک روکتے ہوئے اپیل پر آئندہ سماعت 9 اگست تک ملتوی کردی۔

سماعت کے دوران بلوچستان حکومت کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ کم از کم چیئرمین پی ٹی آئی کو جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہونے کا کہا جائے۔ جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ ہم فی الحال ایسا کوئی حکم جاری نہیں کریں گے۔
مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے کہ درخواست گزار نے ایف آئی آر کے مندرجات کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ جے آئی ٹی متنازع ہے، ہم اسے نہیں مانتے۔اس سے قبل آئی جی بلوچستان نے وکیل عبدالرزاق شر قتل کیس کی تحقیقاتی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ کو چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کی دھمکیاں دی جارہی تھیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحقیقات کے دوران وزارت داخلہ کی جانب سے 8 جون کو 7 رکنی جے آئی ٹی تشکیل دی گئی، ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کی سربراہی میں بننے والی جے آئی ٹی کے اب تک 8 اجلاس ہوچکے ہیں۔ جے آئی ٹی کے پہلے اجلاس میں ملزمان کو بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین پی ٹی آئی کو 19 جون کو طلبی کے نوٹس بھجوائے گئے، کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی سمیت 4 ملزمان سے تفتیش کا فیصلہ کیا گیا۔
پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقتول کی اہلیہ اور 2 بھائیوں کے بیانات بھی قلمبند کر لیے گئے ہیں۔ اب تک چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف کوئی تحقیقات نہیں ہوسکیں۔ متعدد بار نوٹس بھیجنے کے باوجود چیئرمین پی ٹی آئی اب تک تحقیقات میں شامل نہیں ہوئے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com