111
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے ملاقات کی۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں خطے کی صورتحال اور دفاعی تعاون کے فروغ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ملاقات میں تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا گیا ہے۔
ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا ہے کہ امریکی سینٹ کام کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکی سینٹ کام کمانڈر نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو بھی سراہا۔