295
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ایران میں مقامی طور پر تیار کیا گیا کروز میزائل ایرانی بحریہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کروز میزائل 1000 کلومیٹر کے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ کروز میزائل ‘ابو مہدی میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کیا گیا ہے۔
ایرانی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ نیا کروز میزائل کم اونچائی پر پرواز کرنے اور ریڈار سے بچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ابو مہدی ایٹمی میزائل مختلف قسم کے بحری جہازوں اور فریگیٹس کو تباہ کر سکتا ہے۔ میزائل کو فکسڈ اور موبائل لانچرز سے داغا جا سکتا ہے۔ایران کے ریئر ایڈمرل علی رضا نے کروز میزائل کو بحریہ کے حوالے کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیا میزائل دشمن کو ایران کے ساحلوں سے دور رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔