قرآن پاک کی بے حرمتی کرنیوالے ملعون کو عیسائی مالک نے ہوٹل سے نکال دیا

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والا ملعون سیلوان مومیکا کی آخرت تو برباد ہوئی ہی تھی ، دنیا میں بھی بدنامی اور بے عزتی مقدر بن گئی۔

سویڈن میں دو بار قرآن پاک کو جلانے کی جرات کرنے والے سیلوان مومیکا کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ریسٹورنٹ کا مالک ملعون کو باہر نکال رہا ہے۔

ریسٹورنٹ کا مالک مسلمان نہیں بلکہ عیسائی ہے لیکن وہ ملعون سلوان مومیکا کو اپنے ریستوران میںقرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی اجازت دینے کو تیار نہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے مالک نے سیلوان مومیکا کو کھانے پینے کی کوئی چیز دینے سے انکار کر دیا اور اسے باہر جانے کو کہا اور سیلوان مومیکا کی بات نہیں سنی۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین نے ریسٹورنٹ کے مالک کے جذبے کی تعریف کی اور لکھا کہ دوسروں کے مذہب کی توہین کرنے والے اسی طرح کے سلوک کے مستحق ہیں۔

ہمیں فالو کریں