147
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)پاکستان ایئر لائن اور ایئر چائنا کے درمیان شراکت داری کے معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔تفصیل کے مطابق پاکستان ایئر لائن اور ایئر چائنا کے درمیان پروازوں کے نیٹ ورک کا احاطہ کرنے کے لیے شراکت داری کا معاہدہ طے پا گیا، پی آئی اے ایئر چائنا کے شراکت داری معاہدے کے تحت پروازیں آئندہ ماہ سے شروع ہوں گی۔
پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ دونوں ایئرلائنز کے درمیان معاہدے سے پاکستانی تاجروں کو چین کے تمام شہروں تک رسائی میں آسانی ہوگی جب کہ چین میں فلائٹ نیٹ ورک کو وسعت دینے سے ایئرلائن کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔
ترجمان کے مطابق پی آئی اے ٹکٹ پر بیجنگ کے علاوہ چین کے 16 شہروں کا سفر ہوسکے گا، پی آئی اے مسافروں کو پاکستان سے بیجنگ لے جائے گی، پی آئی اے چین کے 16 شہروں کے ٹکٹ فروخت کرے گی۔
پی آئی اے نے ایئر چائنا کے ساتھ شراکت داری کے معاہدے کا اعلان سوشل میڈیا کے ذریعے کیا۔