اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برطانوی یونیورسٹی کے پروفیسر نے 1500 سے زائد آئی فون اور آئی پیڈ ایپ ڈویلپرز کی جانب سے مقدمہ دائر کیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق یونیورسٹی آف ایسٹ اینگلیا کے سینٹر فار کمپیٹیشن پالیسی کے پروفیسر شان اینس نے 1,566 برطانوی ایپ ڈویلپرز کی جانب سے ایپل سے 1.5 بلین یورو ہرجانے کا مطالبہ کرتے ہوئے مسابقتی اپیل ٹربیونل میں مقدمہ دائر کیا ہے۔
مقدمے میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایپل ایپ ڈویلپرز کی آمدنی کا 30 فیصد ایپ سٹور کی فروخت اور ایپ میں ادائیگیوں سے لیتا ہے، جو منافع کا غلط استعمال ہے۔ایپ ڈویلپرز نے ایپل پر الزام لگایا ہے کہ وہ ایپ ڈویلپرز سے منافع کا غیر منصفانہ حصہ لے رہا ہے جبکہ قیمتوں کا تعین درست نہیں ہے۔
جس سے ایپ ڈویلپرز اور ایپ خریدار دونوں ہی متاثر ہوتے ہیں۔اس کے علاوہ، ایپ ڈویلپرز پر ایپل کے چارجز بہت زیادہ ہیں اور یہ صرف آئی فونز اور آئی پیڈز پر ایپس کی تقسیم پر اجارہ داری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔واضح رہے کہ گوگل نے بھی یہی طریقہ اپنایا ہے جس میں چھوٹے ڈویلپرز سے ان کی آمدنی کا 15 فیصد وصول کیا جاتا ہے لیکن جب وہ 1 ملین ڈالر تک پہنچ جاتے ہیں تو گوگل منافع کو 15 فیصد سے بڑھا کر 30 فیصد کر دیتا ہے۔