105
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ختم ہو گیا، وفاقی کابینہ نے ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا، اجلاس میں وفاقی کابینہ نے سرمایہ کاری بورڈ کے رولز میں ترمیم کی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کو سرمایہ کاری بورڈ کا حصہ بنانے کی بھی منظوری دی۔
وفاقی کابینہ میں بھنگ کی قومی پالیسی کی منظوری نہیں دی جا سکی۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کراچی کا دورہ کریں گے۔