کولمبو ٹیسٹ، پاکستان نے 576 رنزپر اننگرز ڈیکلیئر کر دی ، 410رنز کی برتری حاصل

اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیو ز) پاکستان نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 576 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کر د ی جب کہ اسے سری لنکا کے خلاف 410 رنز کی برتری بھی حاصل ہو گئی۔
چوتھا دن

کولمبو میں کھیلے جا رہے سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز قومی ٹیم نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 563 رنز سے اننگز کا آغاز کیا تاہم 13 رنز کے اضافے کے بعد قومی ٹیم کے کپتان نے اننگز ڈیکلیئر کر دی۔ محمد رضوان نے نصف سنچری اسکور کی جبکہ آغا سلمان 132 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

تیسرا دن 

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے تیسر ے روز پاکستان کو میزبان ٹیم کو 103 رنز کی برتری حاصل ۔پاکستان نے اب تک تین وکٹوں کے نقصان پر 269 رنز بنائے ہیں۔۔عبداللہ شفیق نے کھیل کے تیسرے دن اپنی سنچری مکمل کی جو کرکٹر کے ٹیسٹ کیریئر کی چوتھی سنچری تھی۔ پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کولمبو ٹیسٹ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث وقت سے پہلے منسوخ کر دیا گیا۔

دوسرا دن
بارش سے قبل پاکستان نے پہلی اننگز میں 2 وکٹوں پر 178 رنز بنائے تھے جس کے بعد پاکستان کو سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں 12 رنز کی برتری حاصل ہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچ کے دوسرے دن کا کھیل بارش کے باعث 10 اوورز تک محدود رہا، اس دوران عبداللہ شفیق نے 87 اور بابر اعظم نے 28 رنز ناٹ آؤٹ بنائے۔

یہ بھی پڑھیں

کولمبو ٹیسٹ ، پاکستان کی پہلی اننگز میں تیز ترین سنچری

پہلا دن:
سری لنکا کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو سود مند ثابت نہ ہوا اور لنکن کی پوری ٹیم 166 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔سری لنکا کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا نے 57 اور دنیش چندیمل نے 34 رنز بنائے جب کہ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے 4 اور نسیم شاہ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ایک وکٹ شاہین آفریدی کے حصے میں آئی اور دو کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ شان مسعود رن آؤٹ۔پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو عبداللہ شفیق 74 اور بابر اعظم 8 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

مزید پڑھیں

کولمبو ٹیسٹ؛پاکستانی بائولرز کا شاندار آغاز

شان مسعود نے 51 رنز بنائے جبکہ امام الحق 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے دونوں وکٹیں اسیتھا فرنینڈو نے حاصل کیں۔پاکستان نے پہلے دن اپنی پہلی اننگز میں بغیر ایک اوور میڈن کے 28 اوورز کی بیٹنگ کی اور پاکستانی ٹیم نے 5 رنز کی اوسط سے 145 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 13 چوکے شامل تھے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com