202
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )احتساب عدالت نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کردی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف 19 کروڑ پاؤنڈ کیس کی سماعت ہوئی۔
سماعت کے دوران ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر نے کہا کہ یہ ہر تاریخ میں نام نہاد عبوری ضمانت کا کیس ہے، اس پر جج محمد بشیر نے کہا کہ کل کی تاریخ دے دیں، پیر 31 جولائی ٹھیک ہے، خواجہ حارث بھی آجائیں گے۔ .
احتساب عدالت نے کہا کہ 31 جولائی کو عبوری ضمانت پر حتمی دلائل ہوں گے اور عبوری ضمانت میں 31 جولائی تک توسیع کر دی گئی ہے۔