اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران اشتہارات کی فیس 30 لاکھ روپے فی 10 سیکنڈ ہوگی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق براڈ کاسٹرز کو اس میچ سے 1000 کروڑ بھارتی روپے کمانے کی امید ہے، نشریات دکھانے کے لیے تیار ٹی وی چینل کو تقریباً 90 کروڑ ادا کرنے ہوں گے جب کہ ’پاورڈ بائی‘ سپانسرز کا بجٹ 75 کروڑ ہے۔
یہ بھی پڑھیں
ورلڈ کپ، پاک بھارت میچ کی تاریخ تبدیل ہونے کا امکان
دوسری جانب ورلڈ کپ کے دیگر میچز کے لیے 7 لاکھ روپے فی 30 سیکنڈ مقرر کیے گئے ہیں۔گزشتہ روز بھارتی میڈیا سے خبریں آئی تھیں کہ سیکیورٹی ایجنسیوں نے بورڈ آف کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کو تجویز دی ہے کہ وہ تاریخ کو دوبارہ ترتیب دے کیونکہ ہندو تہوار نوراتری کا آغاز 15 اکتوبر کو پاک بھارت میچ کے ساتھ ہو رہا ہے۔اگر پاک بھارت میچ کی تاریخ تبدیل کی گئی تو شائقین کو لاجسٹک چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، کیونکہ شائقین پہلے ہی سفری انتظامات کو حتمی شکل دے چکے ہیں۔
مزید پڑھیں
ورلڈ کپ؛ پاک بھارت میچ سے قبل احمد آباد کیلئے ہوائی جہازوں کے کرایوں میں اضافہ
15 اکتوبر کو شیڈول میچ کے باعث ہوٹلوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئی ہیں جب کہ فضائی سفر بھی مہنگا ہو گیا ہے۔ پاک بھارت میچ کے دوران ہوٹل کی بکنگ کی معلومات میں بتایا گیا ہے کہ ہوٹلوں میں ڈیلکس روم کی قیمت 5 ہزار 699 روپے سے بڑھ گئی ہے۔ 71 ہزار 999 بھارتی روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ ایس جی ہائی وے پر واقع رینیسنس احمد آباد ہوٹل میں میچ کے دن کمرے کی بکنگ 8 ہزار سے بڑھا کر 90 ہزار 679 بھارتی روپے کر دی گئی ہے۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ کا آغاز 5 اکتوبر سے ہوگا، پاکستان ورلڈ کپ میں اپنے سفر کا آغاز 6 اکتوبر کو حیدرآباد میں ہالینڈ کے خلاف میچ سے کرے گا۔