391
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) ابوظہبی کے حکمران خاندان کے سربراہ شیخ سعید بن زید النہیان 58 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔
عرب میڈیا کے مطابق شیخ سعید بن زید النہیان کچھ عرصے سے شدید علیل تھے، وہ اماراتی صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بھائی تھے۔
اطلاعات کے مطابق شیخ سعید کو جون 2010 میں ابوظہبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔ابوظہبی ایگزیکٹو کونسل کے سابق رکن شیخ سعید میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظہبی) کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہے۔ان کی موت سے پانچ دن قبل 22 جولائی کو صدارتی عدالت نے شیخ سعید کو شدید بیمار قرار دیا تھا۔شیخ سعید بن زید النہیان کے انتقال پر ابوظہبی کی صدارتی عدالت نے ملک میں تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے، اس دوران پرچم سرنگوں رہے گا۔