حکمران اتحادجس مرضی کونگران وزیر اعظم لے آئے عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے،شیخ رشید

اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار یا ان کے کسی دوست کو سامنے لائیں، یہ قوم اب سب کچھ سمجھتی ہے اور وقت آنے پر درست فیصلہ کرے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ان کے پاس 15 دن رہ گئے ہیں کہ وہ لیپ ٹاپ کی لوٹ سیل لگائیں یا پھر نگران وزیراعظم کے اختیارات میں اپنی مرضی کے مطابق ترمیم کریں

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عوام مہنگائی اور بجلی کے بلوں کی زد میں آچکے ہیں، ترقیاتی کام کیسے کریں گے، آٹے اور چینی کی مہنگائی کا پھندا بہت ہوگیا، اب بجلی کی مہنگائی کا ایک اور پھندا عوام کے گلے میں ڈال دیا گیا ہے۔ اس مہنگی بجلی پر کون سی صنعت چل سکتی ہے؟
انہوں نے کہا کہ خودکشیاں، بھوک، آئین و قانون کی بے حرمتی، چادر اور چاردیواری کی تباہی حکومت کا سیاسی قبرستان بنا دیں گے، آٹے، چینی، بجلی سے کھیلنے والے آئین و قانون آپ کے 14 طبق روشن کریں گے۔ ، اللہ کے ہاں کوئی تاخیر نہیں، کوئی اندھیرا نہیں، اپنی پسند کا نگران وزیراعظم لائیں، اپنی پسند کا انتخابی نشان منتخب کریں، الیکشن ہوئے تو شکست آپ کا مقدر ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے 15 ماہ میں سیاسی مخالفین پر جو مظالم ڈھائے ہیں اس کی پاکستان میں مثال نہیں ملتی، جیلیں بے گناہ لوگوں سے بھری پڑی ہیں، تھانے جھوٹے مقدمات سے بھرے پڑے ہیں، فسطائیت، دہشت گردی اور لوٹ مار کا گرم بازار جلد بند ہونے والا ہے اور عوام اپنا حق لے کر رہیں گے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو  800 سے 1,200 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، فیس بک اور ٹوئٹر آئی ڈیز اور اپنا مختصر  تعارف کے ساتھ URDUWORLDCANADA@GMAIL.COM پر ای میل کردیجیے۔

امیگریشن سے متعلق سوالات کے لیے ہم سے رابطہ کریں۔

کینیڈا کا امیگریشن ویزا، ورک پرمٹ، وزیٹر ویزا، بزنس، امیگریشن، سٹوڈنٹ ویزا، صوبائی نامزدگی  .پروگرام،  زوجیت ویزا  وغیرہ

نوٹ:
ہم امیگریشن کنسلٹنٹ نہیں ہیں اور نہ ہی ایجنٹ، ہم آپ کو RCIC امیگریشن کنسلٹنٹس اور امیگریشن وکلاء کی طرف سے فراہم کردہ معلومات فراہم کریں گے۔

ہمیں Urduworldcanada@gmail.com پر میل بھیجیں۔

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں بسنے والی اردو کمیونٹی کو ناصرف اپنی مادری زبان میں قومی و بین الاقوامی خبریں پہنچاتی ہے​ بلکہ امیگرینٹس کو اردو زبان میں مفیدمعلومات فراہم کرتی اور اردوکمیونٹی کی سرگرمیوں سے باخبر رکھتی ہے-​

     

    تمام مواد کے جملہ حقوق © 2025 اردو ورلڈ کینیڈا

    اردو ورلڈ، کینیڈا میں اشتہارات کے لئے اس نمبر پر 923455060897+ رابطہ کریں یا ای میل کریں urduworldcanada@gmail.com