اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) برازیل کی ایک خوبصورت خاتون نے اس شخص سے اپنی محبت کا اعتراف کیا ہے جس نے اس کا اسمارٹ فون چرا لیا تھا اور اب وہ باقاعدگی سے ڈیٹنگ کر رہی ہے۔
اس حوالے سے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو تیزی سے مقبول ہو رہی ہے جس میں ‘ایمانویلا نامی خاتون اپنے محبوب مرد کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔ وہ کہتی ہیں کہ اب دونوں جسم ایک روح بن چکے ہیں۔
ایمانویلا نے کہا کہ وہ برازیل جا رہی تھیں جب ان کا فون چوری ہو گیا۔ چور نے فون پر خاتون کا نمبر نوٹ کر لیا اور یوں اس سے رابطہ کرنے کا طریقہ نکل آیا۔ پھر چور نے بتایا کہ فون چوری کرنے کے فوراً بعد اس کا دل و دماغ بدل گیا۔مجرم نے بتایا کہ وہ ایک خاتون دوست کی تلاش میں تھا اور جب اس نے فون پر اس کی تصویر دیکھی تو اس نے اپنے آپ سے کہا کہ یہ خاتون کتنی خوبصورت ہے؟ اس کے بعد اسے فون چوری کرنے پر افسوس بھی ہوا۔ خاتون کی تفصیلات نوٹ کرنے کے بعد، اس نے اسے فون واپس کیا اور اعتراف کیا، معافی مانگی اور اپنی محبت کا اظہار بھی کیا۔ اس رویے نے ایمینویلا کو متاثر کیا اور دونوں ملتے رہے اور اب محبت کے اس دور کو دو سال ہو چکے ہیں۔