320
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عراق میں پاکستان کے سفیر احمد امجد علی نے کہا ہے کہ ایک لاکھ سے زائد پاکستانی زائرین کربلا پہنچے۔
پاکستانی سفیر احمد امجد علی کے مطابق کربلا میں پاکستانی زائرین کے لیے خصوصی کیمپ آفس قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ کیمپ آفس میں ڈاکٹر اور ادویات موجود ہیں، اور سرنج بھی لگائی گئی ہے۔سفیر پاکستان نے کہا کہ کیمپ آفس سے پاسپورٹ اور دستاویزات کی تصدیق بھی کرائی جا سکتی ہے، کیمپ آفس 7 سے 11 محرم تک قائم کیا گیا ہے۔
احمد امجد علی نے کہا ہے کہ کربلا کیمپ آفس کا مقصد پاکستانی زائرین کو سہولیات فراہم کرنا ہے، کربلا کیمپ آفس وزارت خارجہ کی خصوصی ہدایات پر قائم کیا گیا ہے۔