133
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کے خلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )تحریک انصاف نے پارٹی پالیسی کے خلاف اپوزیشن لیڈر کو ووٹ دینے پر اراکین اسمبلی کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔
تحریک انصاف نے سید عمران علی شاہ، سنجے گنگوانی، سچنند لکھوانی سچل، رابعہ اظفر نظامی کو ووٹ ڈالنے پر شو کاز نوٹس جاری کر دیا۔
عمر عمیری، محمد علی عزیز، کریم بخش گبول، بلال احمد کو بھی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے پر شو کاز نوٹس جاری کیا گیا، تحریک انصاف نے تمام اراکین سے نوٹس جاری ہونے کے تین دن میں وضاحت جمع کرانے کا کہا۔
پی ٹی آئی نے جواب نہ ملنے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں پارٹی پالیسی کے تحت مزید کارروائی کا فیصلہ کیا ہے، سیکرٹری جنرل تحریک انصاف عمر ایوب کے دستخط سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔