اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) دن منانے کا مقصد ہیضہ اور ڈائریا سے بچوں کی اموات کو روکنا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج او آر ایس کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔ یہ دن ORS کے صحیح استعمال کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔
ورلڈ اورل ری ہائیڈریشن سلوشن ڈے یعنی ورلڈ او آر ایس ڈے ہر سال 29 جولائی کو منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد ہیضہ اور ڈائریا سے بچوں کی اموات کو روکنا ہے۔یاد رہے کہ ہیضہ اور اسہال کی وبا 18ویں اور 19ویں صدی میں پھیلی تھی جس کی وجہ سے بچوں سمیت کئی افراد ہلاک ہوئے تھے۔
اوآر ایس کے خالق ڈاکٹر دلیپ ہیں جنہوں نے اسے 1960 کی دہائی میں ڈھاکہ، مشرقی پاکستان میں تیار کیا۔ اسے پہلی بار 1971 میں ڈھاکہ میں ہنگامی بنیادوں پر استعمال کیا گیا اور تجربہ کامیاب رہا۔آج بھی اوآر ایس ہیضہ اور اسہال کے مریضوں میں پانی کی کمی کے علاج کے لیے استعمال کیا جاتا ہے لیکن طبی ماہرین کا مشورہ ہے کہ ذیابیطس، امراض قلب اور ہائی بلڈ پریشر کے مریض اوآر ایس کے استعمال سے گریز کریں۔