اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) گوگل نے خاموشی سے اپنی مقبول میپس سروس میں ایک بڑی تبدیلی کی ہے جس سے اینڈرائیڈ فونز پر ڈائریکشنز تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔
گوگل کی طرف سے میپس کے لیے صوتی کنٹرولز کو بہتر بنایا گیا ہے۔اس اپ گریڈ کے بعد صارفین گوگل میپس پر اپنے مطلوبہ راستے زیادہ تیزی سے تلاش کر سکیں گے۔
انہیں صرف اتنا کہنا ہے کہ وہ کہاں جانا چاہتے ہیں اور نیا اور بہتر گوگل اسسٹنٹ تیزی سے راستوں کی نشاندہی کرے گا۔گوگل میپس میں وائس کنٹرولز قدرے آہستہ کام کرتے تھے اور اگر ایپ الفاظ کو صحیح طریقے سے نہیں سن سکتی تو غلط راستے کی نشاندہی کرنے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں
گوگل میپس کون سے تین نئے فیچرز متعارف کروائے گا ؟
لیکن کمپنی نے گوگل میپس کے لیے وائس کنٹرولز کو بہتر بنایا ہے اور صارف جو کچھ کہتا ہے وہ بڑے الفاظ میں بھی نظر آتا ہے، جس سے غلط راستے پر جانے کا امکان کم ہوتا ہے۔گوگل میپس کے سرچ بار پر مائیکروفون آئیکون پر کلک کرنے سے ‘میپس پر سرچ کرنے کے نئے تیز طریقے کا آپشن سامنے آئے گا، جس کے ذریعے اس نئے اپ گریڈ کو استعمال کیا جا سکتا ہے۔اسے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے گوگل میپس میں اپ گریڈ کر دیا گیا ہے اور اگر آپ کے پاس نہیں ہے تو ایپ کو اپ ڈیٹ کریں۔