اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے ورکرز کنونشن میں دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ اور خیبرپختونخوا حکومت سے رپورٹ طلب کر لی۔
وزیراعظم نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، انہوں نے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، رہنماؤں اور کارکنوں سے تعزیت کا اظہار کیا اور امیر خار مولانا ضیاء اللہ جان سمیت دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی شہادت پر اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔
جمعیت علمائے اسلام کے ورکرز کنونشن میں دھماکا ، 40 افراد جاں بحق، 50 سے زائدزخمی
وزیراعظم نے دھماکے میں زخمی ہونے والے نجی ٹی وی چینل کے کیمرہ مین سمیع اللہ اور دیگر سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنے مذمتی بیان میں کہا ہے کہ دہشت گردوں نے اسلام، قرآن اور پاکستان کی بات کرنے والوں کو نشانہ بنایا، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں، پاکستان کے دشمنوں کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گے۔ واقعی سزا ملے گی۔