اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز)چین کے نائب وزیراعظم آج شہباز شریف سے ون آن ون ملاقات کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف چینی نائب وزیر اعظم اور وفد کا استقبال کریں گے۔ ون آن ون ملاقات کے بعد وفود کی سطح پر بھی ملاقات ہوگی۔ جاری ترقیاتی کاموں اور مزید معاہدوں پر دستخط کئے جائیں گے۔
وزیر اعظم شہباز شریف چینی نائب وزیر اعظم کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے جس میں چینی نائب وزیر اعظم اور چینی وفد شرکت کرے گا۔
ذرائع کے مطابق شام میں سی پیک کی دسویں سالگرہ کے موقع پر کنونشن سینٹر میں تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تقریب میں چینی نائب وزیراعظم اور وفد شرکت کریں گے۔ عسکری قیادت اور اعلیٰ حکام بھی شرکت کریں گے۔
قبل ازیں اپنے ٹویٹ میں وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ انہیں چین کے نائب وزیر اعظم اور وفد کا پاکستان آمد پر پرتپاک استقبال کر کے خوشی ہوئی۔
وزیراعظم نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ہی لی فنگ اور ان کا وفد سی پیک کی 10ویں سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اعلیٰ سطحی چینی وفد گیم چینجر منصوبے کے تحت ہونے والی پیش رفت کا بھی مشاہدہ کرے گا۔