اردو ورلڈ کییڈا ( ویب نیوز ) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر 2020 کے صدارتی انتخابات اور 6 جنوری 2021 کو کیپیٹل ہل پر حملے کو متاثر کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔
امریکی میڈیا کے مطابق نئی فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ پر حکومت میں مداخلت کی کوشش، امریکا کو دھوکہ دینے کی سازش اور حقوق کی خلاف ورزی کی سازش کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تیسری مرتبہ فرد جرم عائد
تاہم سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مقدمے میں ان کے دست راست اور سابق نائب صدر مائیک پینس ان کے خلاف اہم گواہ بنے۔
سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ جو شخص خود کو آئین سے ماورا سمجھتا ہے اسے صدر بننے کا کوئی حق نہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ نے انتخابی نتائج کے دن اور اس کے بعد جو کچھ کہا وہ جھوٹ اور ملکی آئین کے خلاف ہے۔ ایسے شخص کو کبھی بھی امریکہ کا صدر نہیں بننا چاہیے۔مائیک پینس نے کہا کہ ٹرمپ کے گرد جمع احمق وکلاء انہیں میٹھی میٹھی باتیں سنا رہے ہیں، انتخابی نتائج کو تبدیل کرنے کی کوشش کرنے پر ٹرمپ کو نااہل قرار دیا جائے، میں نے آئین کو پہلے رکھا اور ہمیشہ آئین کو اولیت دوں گا۔