98
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، آج ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ ان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
اردو ورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیراعظم شہباز شریف کی الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے، آج ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹ ان کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے تمام اراکین پارلیمنٹ کو دعوت نامے ارسال کردیئے ہیں، نگران وزیر اعظم پر وزیراعظم شہبازشریف سیاسی رہنماؤں سے بھی مشاورت کریں گے۔
وزیراعظم کا عسکری قیادت کو عشائیہ
یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز الوداعی ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کیا اور عسکری قیادت کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔ وزیراعظم کی جانب سے دیے گئے عشائیے میں تمام سروسز چیفس نے شرکت کی وزیر اعظم نے عسکری قیادت کا خیر مقدم کیا۔
ذرائع کے مطابق عشائیہ کے دوران وزیراعظم نے افواج کے سربراہان کی کارکردگی کو سراہا اور قوم کے لیے خدمات پر ان کی تعریف کی۔
ان کا کہنا تھا کہ پاک چین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر چینی صدر کا شکر گزار ہوں