اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )کرکٹ ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی شرکت کا معاملہ، حکومت کی ہائی پروفائل کمیٹی نے فیصلہ سنا دیا۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو کی زیرصدارت وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے بنائی گئی خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزارت خارجہ کے حکام نے ٹیم بھارت بھیجنے کی حمایت کی تاہم آئی سی سی سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی جائے گی۔
اجلاس میں وزیر مملکت حنا ربانی کھر، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب اور وزیر قانون نذیر تارڑ نے ٹیم بھارت بھیجنے کی حمایت کی جب کہ وفاقی وزیر احسان مزاری نے ملاقات کے دوران ٹیم بھارت بھیجنے کی مخالفت کی۔
ذرائع کے مطابق قمر زمان کائرہ نے ٹیم کو بھارت نہ بھیجنے کا مشورہ بھی دیا جب کہ وزارت خارجہ کے حکام نے ٹیم بھارت بھیجنے کی بھرپور حمایت کی۔
وزارت خارجہ کے حکام نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان آئی سی سی سے فول پروف سیکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست کرے، چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف آئی سی سی کو حکومتی فیصلے سے آگاہ کریں گے۔