280
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز ) عمران خان نے توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ ہمیں تحفظات ہیں کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس واپس اسی جج کو بھیج دیا جنہوں نے پہلے ہمارے خلاف فیصلہ دیا تھا۔
بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کریں گے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر عدالت توشہ خانہ کیس کو قابل سماعت قرار دیتی ہے تو ہم حتمی دلائل دینے کی پوزیشن میں نہیں ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس کو دوسری عدالت منتقل کرنے کی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی تھی جب کہ سیشن عدالت کی جانب سے توشہ خانہ فوجداری کارروائی کو قابل سماعت قرار دینے کا فیصلہ سنایا گیا تھا۔