160
اردو ورلڈ کینیڈا ٰ ( ویب نیوز ) مقبوضہ کشمیر میں نامعلوم افراد کے حملے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے علاقے کولگام میں بھارتی فورسز کے نام نہاد آپریشن کے دوران فوجی قافلے پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔
قابض بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے کولگام اور قریبی علاقوں کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے اور انٹرنیٹ اور موبائل سروس معطل کر دی گئی ہے۔بھارتی فورسز نے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے کی ہدایت کی ہے اور گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔