اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )مشترکہ مفادات کونسل (سی سی آئی) نے نئی مردم شماری کا معاملہ موخر کردیا۔موجودہ مخلوط حکومت کی مشترکہ مفادات کونسل کا پہلا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا جس میں نئی ڈیجیٹل مردم شماری پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے نگرا ن وزرائے اعلیٰ، وفاقی وزیر احسن اقبال، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، وفاقی وزیر نوید قمر، متعلقہ وزارتوں کے وفاقی سیکرٹریز نے شرکت کی
وزارت منصوبہ بندی نے مشترکہ مفادات کونسل کو نئی ڈیجیٹل مردم شماری پر بریفنگ دی اور ڈیجیٹل مردم شماری اور خانہ شماری کے نتائج پیش کئے۔
ذرائع کے مطابق مردم شماری کی منظوری کا معاملہ شرکاء کے درمیان اتفاق رائے سے طے پایا۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مردم شماری کی منظوری دے دی ہے اور ایم کیو ایم نے مردم شماری کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا ہے، اب حتمی منظوری وزیراعلیٰ بلوچستان کی اجلاس میں آمد کے بعد دی جائے گی اس لئے معاملہ ملتوی کر دیا گیا۔
نتائج منظور ہوئے تو نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا جائے گا، نئی مردم شماری کی منظوری کی صورت میں عام انتخابات میں تین سے چار ماہ کی تاخیر ہو سکتی ہے۔