اردوورلڈ کینیڈا (ویب نیوز )پاکستان تحریک انصاف نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی گرفتاری کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کیا ہے۔
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ توشہ خانہ کیس کے ذریعے نظام انصاف کے ماتھے پر ایک اور سیاہ نشان لگا دیا گیا، تاریخ کے بدترین مقدمے میں انصاف پر شب خون مارنے کی کوشش کی گئی، سیشن کورٹ کا فیصلہ سیاسی انتقام کی بدترین مثال ہے
واضح رہے کہ سیشن جج اسلام آباد ہمایوں دلاور نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کو حقائق چھپانے پر 3 سال قید اور ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ہے
عدالتی حکم کے بعد پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو لاہور میں ان کی رہائش گاہ زمان پارک سے گرفتار کیا اور پولیس انہیں اسلام آباد لے گئی۔
173