90
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر قانون نذیر تارڑ نے مردم شماری کی منظوری کے بعد آئندہ عام انتخابات میں پانچ ماہ تک کی تاخیر کا عندیہ دیا ہے۔
اردوورلڈ کینیڈا ( ویب نیوز )وزیر قانون نذیر تارڑ نے مردم شماری کی منظوری کے بعد آئندہ عام انتخابات میں پانچ ماہ تک کی تاخیر کا عندیہ دیا ہے۔
مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ ڈیجیٹل مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے بعد عام انتخابات میں 90 دن لگیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اب ہم نے انتخابات کے حوالے سے گیند الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ڈال دی ہے، اب یہ الیکشن کمیشن پر منحصر ہے کہ وہ نئی حلقہ بندیاں کتنی جلدی کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حلقہ بندیوں میں زیادہ سے زیادہ تین سے چار ماہ لگ سکتے ہیں۔
وزیر قانون نے کہا کہ مردم شماری کے نتائج کی منظوری کے بعد صوبوں کا حصہ وہی رہے گا جو آئین میں درج ہے، مردم شماری کے نتائج سے نشستوں کی تقسیم پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب تک عام انتخابات نہیں ہوں گے نگران حکومت رہے گی